ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹر نے گولڈ میڈل جیت کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا: ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پاکستان کے کرنل فرخ ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریپ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا اور ساتھ ہی نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان کی شوٹنگ تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان نے ایشین سطح پر شوٹ گن ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق کرنل فرخ ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 اسکور کیے جب کہ فائنل میں 30 میں سے 27 ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نئے فارمیٹ کے تحت منعقد ہونے والے اس مقابلے میں یہ اسکور نیا عالمی ریکارڈ قرار پایا ہے، جسے عالمی شوٹنگ حلقوں میں غیر معمولی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
فیڈریشن حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان میں شوٹنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ کرنل فرخ ندیم کی اس کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کی ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کا نیا فارمیٹ مقابلے کو مزید سخت اور تکنیکی بنا دیتا ہے، جس میں عالمی ریکارڈ قائم کرنا غیر معمولی مہارت اور اعصابی مضبوطی کا متقاضی ہوتا ہے۔ اس تناظر میں پاکستانی شوٹر کی کامیابی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد پاکستان میں شوٹنگ کھیل کو مزید توجہ اور سرکاری سرپرستی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اولمپکس اور عالمی مقابلوں میں بھی بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی