رکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
عرفان شفیع کھوکھر کے بعد ان کے والد ملک شفیع کھوکھر الیکشن میں کھڑے ہوئے جبکہ دیگر امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 167 سے کامیاب امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ملک شفیع کھوکھر پی پی 167 سے بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ پی پی 167 کی نشست عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عرفان شفیع کھوکھر کے بعد ان کے والد ملک شفیع کھوکھر الیکشن میں کھڑے ہوئے جبکہ دیگر امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ واضح رہے کہ ملک شفیع کھوکھر ایم این اے ملک سیف المکوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کے بڑے بھائی جبکہ صوبائی وزیر فیصل ایوب کے تایا بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک شفیع کھوکھر کھوکھر کے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔