Express News:
2026-07-23@23:38:15 GMT

چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا مظفرآباد میں شاندار آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا پروقار انداز میں آغاز کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 20 جنوری سے 28 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔

ایونٹ کے پہلے روز مختلف ٹیموں کے میچز میں ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر اور آزاد کشمیر کے مشیر احمد صغیر چغتائی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے مظفرآباد میں انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مثبت اور سازگار مواقع فراہم کرنے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج نوجوانوں کے لیے بہترین مواقع کی فراہمی اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف