سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، پاکستان میں کتنا مہنگا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 12700 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 06 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 10888 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 397,960 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 127 ڈالر اضافے کے بعد 4840 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 4300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3686 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا ہو گیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں سونا فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں سونا فی تولہ سونا روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت روپے کا ہو فی تولہ
پڑھیں:
صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں