راولپنڈی؛ بااثر افراد کے رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
راولپنڈی:
بااثر کے رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کلرسیداں کی حدود میں دھان گلی ہائی وے پر بااثر ملزمان کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر شدید تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں 3 سے 4 افراد کو رکشہ ڈرائیور کو بے دردی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران رکشہ ڈرائیور زمین پر گر جاتا ہے جس کے بعد بھی اسے مسلسل مارا جاتا رہا۔
ویڈیو میں ایک شخص کو نوجوان رکشہ ڈرائیور کو مارنے کی ہدایات دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے جب کہ ملزمان میں سے ایک خود تشدد کی وڈیو بھی بناتا رہا۔ واقعے کے بعد سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سنگین صورتحال کا نوٹس لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کلرسیداں نے سرقہ بالجبر کے جرم میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس کے مطابق ملزمان رکشہ ڈرائیور سے 37 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ مقدمے میں نامزد گلفراز وغیرہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او عاقب رزاق کی سربراہی میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکشہ ڈرائیور
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔