پی ایس ایل 2026 کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کے مکمل نام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام باضابطہ طور پر سامنے آ گیا ہے۔
پی ایس ایل کی تازہ ترین اضافی ٹیم کے مالک کامل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں اعلان کیا کہ ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ رکھا گیا ہے اور اس موقع پر ٹیم کا ایک تعارفی ویڈیو بھی جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، جن میں سیالکوٹ تھنڈرز، سیالکوٹ سکسرز، سیالکوٹ اسٹالینز، سیالکوٹ فیلکنز اور سیالکوٹ شاہینز شامل تھے اور آخرکار اسٹالینز کو حتمی شکل دی گئی۔
ٹیم کے مالک حمزہ مجید نے کہا کہ اسٹالینز صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی تاریخ اور شہر کی پہچان کا ایک زندہ عنوان ہے، سیالکوٹ اسٹالینز کی واپسی پی ایس ایل کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرے گی اور لیگ میں شائقین کے جوش و جذبے کو نئی زندگی دے گی۔
حمزہ مجید نے مزید کہا کہ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد شائقین کو بڑے سرپرائزز بھی دیے جائیں گے۔
ٹیم کے نام کے اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ نئی ٹیم کو میدان میں کھیلتے دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں، سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پی ایس ایل کی رنگینی میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ دوسری جانب حیدرآباد کی ٹیم کے حتمی نام کا اعلان ابھی باقی ہے، جس کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں کل 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی اور شائقین کے لیے شاندار کرکٹ مقابلے 26 مارچ سے شروع ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے لیے ٹیم کے
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :