ون ڈے کرکٹ: ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے نمبر ون بیٹر کا اعزاز چھین لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
بھارت کے شہر اندور میں کھیلے گئے فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ تاریخ رقم کر دی۔
اس تاریخی کامیابی کے ہیرو ڈیرل مچل رہے، جنہوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبوں میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اس کارکردگی نے انہیں آئی ی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر لا بٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف کلین سوئپ، پاکستان ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر ون بن گیا
میچ کے آخری لمحات میں جب ویرات کوہلی کا اونچا شاٹ لانگ آن باؤنڈری کی جانب گیا تو وہاں موجود ڈیرل مچل نے پُراعتماد انداز میں کیچ تھام کر بھارت کی آخری امید بھی ختم کر دی۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کی سیریز جیت کی امیدیں مکمل طور پر مچل کے ہاتھوں میں تھیں، اور انہوں نے ایک لمحے کی لغزش کے بغیر اپنی ذمہ داری نبھائی۔
All hail the new No.
— Crictoday (@crictoday) January 21, 2026
اس سے قبل مچل نے بیٹنگ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 131 گیندوں پر 137 رنز اسکور کیے، جو ان کا ون ڈے کیریئر کی 9ویں سینچری تھی۔
اس سنچری کے ساتھ ہی وہ صرف 54 اننگز میں 9 ون ڈے سینچریاں بنانے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بلے باز بن گئے۔
اس فہرست میں ان سے آگے صرف امام الحق، ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر 1: ’جلوہ ہے ہمارا یہاں’
سیریز میں ڈیرل مچل نے مجموعی طور پر 352 رنز اسکور کیے، جو کسی بھی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں کسی نیوزی لینڈ کے بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔
مجموعی طور پر یہ ریکارڈ تاریخ کا تیسرا بڑا اسکور ہے، جس سے آگے صرف بابر اعظم اور شبمن گل ہیں۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 108 گیندوں پر 124 رنز بنائے، تاہم ان کی یہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف کلین سوئپ، پاکستان ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر ون بن گیا
ڈیرل مچل کی کارکردگی نے کوہلی کی سینچری کو بھی پس منظر میں دھکیل دیا۔
اس شاندار سیریز کے بعد آئی سی سی کی تازہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ڈیرل مچل 845 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ ویرات کوہلی 795 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مچل ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کس کھلاڑی کا کونسا نمبر؟ آئی سی سی نے نئی پلیئر رینکنگز جاری کردیں
ڈیرل مچل کی کہانی جدوجہد، مستقل مزاجی اور محنت کی ایک شاندار مثال ہے۔
28 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کرنے والے اس کھلاڑی نے ثابت کر دیا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آج وہ عالمی کرکٹ میں اپنی مضبوط شناخت قائم کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ڈیرل مچل کرکٹ نمبر ون نیوزی لینڈ ویرات کوہلی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیرل مچل کرکٹ نیوزی لینڈ ویرات کوہلی ویرات کوہلی نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ ڈیرل مچل کرکٹ میں مچل نے
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/