اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجٹ کا 80 فیصد تنخواہوں میں جاتے ہیں۔ وہ ملازمین کے دباؤ، احتجاج، بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ اصلاحات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے دباؤ، احتجاج یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خرچ ہوتا ہے۔ اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ بجٹ ہے، جس کا قریب 80 فیصد نان ڈیولپمنٹ اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے۔ نان ڈیولپمنٹ بجٹ کا بڑا حصہ اڑھائی لاکھ کے لگ بھگ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر صرف ہوتا ہے۔ صوبے کی 1.

3 کروڑ عوام کی فلاح و ترقی کے لیے محض 200 ارب روپے دستیاب ہوتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ غیر متوازن نظام کو درست کرنے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں متعدد متروک اور غیر مؤثر سرکاری دفاتر بند کیے گئے۔ زکوٰۃ، مذہبی امور اور سول ڈیفنس جیسے غیر فعال محکمے ختم کر کے آٹھ ہزار غیر ضروری سرکاری آسامیاں ختم کیں۔ غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا مگر دباؤ، احتجاج یا بلیک میلنگ ہمیں عوام کے حق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی۔ بلوچستان کے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اصلاحات کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین سرفراز بگٹی بلیک میلنگ

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن