اگر گیٹ بند تھے تو اتنے سارے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، صدر گل پلازہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
کراچی:
صدر گل پلازہ تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ اگر گیٹ بند تھے تو اتنے سارے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، گل پلازہ کے مجموعی طور پر 16 داخلی و خارجی راستے ہیں اور عقب میں ایمرجنسی ایگزٹ پر ریمپ ہے۔
تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ہے اور نہ پھیلائیں گے، سندھ حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ہے اور فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں، ایک چھوٹا دکاندار بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔ بھیک نہیں مانگیں گے اپنا حق عزت سے لیں گے، بہت جلد پلازہ دوبارہ کھڑا کریں گے۔
صدر گل پلازہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیملی کو مطمئن نہیں کر سکتے، جس کا پیارا چلا گیا وہ واپس نہیں آسکتا لیکن مالی معاونت کر سکتے ہیں، پیسے کسی بہن بیٹی کے کام آجائیں گے۔
گل پلازہ آتشزدگی؛ کھلونوں کے امپورٹر کا 7کروڑ نقدی آگ کی نذر ہو جانے کا دعویٰ
شک ہے کہ گل پلازہ کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی، ڈپٹی کمشنر کراچی
واضح رہے کہ ہفتہ 17 جنوری کی رات 10:15 بجے کے قریب گل پلازہ میں آگ لگی جسے 36 گھنٹوں بعد بجھایا جا سکا، اس دوران عمارت کا 40 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا۔
آتشزدگی کے باعث دم گھٹںے اور جھلسنے سے اب تک 27 افراد موت کے منہ چلے گئے جبکہ 80 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل گل پلازہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :