9 مئی فارنزک رپورٹ پر خیبر پختونخوا حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 9 مئی فارنزک رپورٹ پر کے پی حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ موجود ہے تو کیسے پولیس اے ایس آئی رپورٹ مانگ سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ متعلقہ اے ایس آئی نے افسران بالا سے بھی رپورٹ طلب کرنے پر مشورہ نہیں کیا، پنجاب فارنزک لیب غیرجانبدار نہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب فارنزک رپورٹ مجھے سازش لگ رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔