تقریباً 24 ممالک کے 400 ارب پتیوں نے عالمی رہنماؤں سے سپر ریچ یعنی انتہائی امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے، یہ مطالبہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر جاری ہونے والے ایک کھلے خط میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں دنیا کے 10 امیر ترین افراد: کن کی دولت میں کمی آئی اور کون مزید امیر بن گئے؟

خط میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دولت سیاست کو آلودہ کر رہی ہے، سماجی عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور ماحولیاتی بحران تیز ہو رہا ہے۔ خط میں شامل معروف شخصیات میں اداکار و فلمساز مارک رفلّو، موسیقار برائن اینو اور فلم پروڈیوسر و فلاحی شخصیت ایبیگیل ڈزنی کے نام شامل ہیں۔

Davos tradition: millionaires and billionaires write an open letter calling for higher taxes on the super rich

This year 400 millionaires and billionaires signed the letter

“We all know this.

When even millionaires, like us, recognise that extreme wealth has cost everyone else… pic.twitter.com/WNuwMZtsxA

— Mr Family Office (@MrFamilyOffice) January 21, 2026

خط میں مزید کہا گیا کہ چند عالمی اولیگارکس نے ہماری جمہوریتوں کو خرید لیا ہے، حکومتوں پر قبضہ کیا ہے، میڈیا کی آزادی کو دبایا ہے اور ٹیکنالوجی و جدت پر قبضہ کر کے غربت اور سماجی بُحران کو بڑھایا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ جب خود ملینئرز بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ انتہائی دولت نے باقی دنیا کو سب کچھ سے محروم کر دیا ہے تو اس سے زیادہ واضح اشارہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ معاشرہ خطرناک حد تک کھائی کی طرف جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف

فوربز کے مطابق امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت کے بعد تشکیل پانے والی کابینہ گزشتہ سال تاریخ کی سب سے امیر کابینہ قرار پائی، جس کی مشترکہ دولت کا اندازہ گزشتہ اگست میں 7.5 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

پٹریاٹک ملینئرز گروپ کے لیے کیے گئے ایک سروے میں 77 فیصد ملینئرز نے کہا کہ انتہائی امیر افراد سیاسی اثرورسوخ خریدتے ہیں۔

اسی ہفتے ترقیاتی تنظیم آکسفیم نے رپورٹ جاری کی کہ گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں لوگ ارب پتی بنے ہیں، جس کے بعد عالمی سطح پر ارب پتیوں کی تعداد پہلی بار 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارب پتی امیر افراد برائن اینو خط سپر ٹیکس مارک رفلّو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارب پتی امیر افراد برائن اینو سپر ٹیکس مارک رفل و

پڑھیں:

ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف