گل پلازا کے ملبے سے نکلنے والا کیش متعلقہ اداروں کو دے دیا، چیف فائر افسر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
فوٹو: اے پی پی
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جل کر خاکستر ہونے والے گل پلازا کے ملبے سے کیش نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والا بہت سارا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایک دکاندار نے کہا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے رقومات نکل رہی ہیں۔
گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران میزنائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرین کی ایک چیز امانت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کا ملبہ لے کر نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہوگئے۔ جلد پتہ لگالیں گے۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو مسترد کردیا۔
کراچی کے گل پلازا کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان میں بند کرلیا تھا۔
سانحہ گل پلازا غموں کی داستانیں چھوڑ گیا، کسی نے.
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے 30 لاشیں ایک دکان گل پلازا دکان سے کی ایک
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :