سعودی عرب کے شمالی سرحدی خطے میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جہاں مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔

نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق بدھ کے روز شمالی سرحدی ریجن کے شہر طریف میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو آج پورے مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شمالی سرحدی ریجن کی گورنریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ طریف میں منفی 3 ڈگری کے ساتھ ملک کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری موسمی ہدایات اور اپ ڈیٹس پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شمالی سرحدی ریجن کے رہائشی محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این سی ایم نے ہفتے کے اختتام تک سردی کی لہر کی پیش گوئی کردی تھی، جس کے باعث شہری پہلے سے تیار تھے اور تمام احتیاطی اقدامات کر لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ طریف میں شدید ٹھنڈ پڑنے کے بعد لوگ گرم لباس پہن کر باہر نکلے اور میدانوں اور پہاڑوں پر چھائی سفید چادر اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوئے۔

این سی ایم نے اس سے قبل بھی طریف اور شمالی سرحدی خطے میں شدید سردی کی وارننگ جاری کی تھی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سرد ہوائیں، ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان

بدھ کے روز جاری تازہ موسمی پیش گوئی میں این سی ایم نے کہا کہ جمعہ سے لے کر آئندہ اتوار تک مملکت کے بعض علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے، جس کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور اچانک سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ جازان اور عسیر کے علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews درجہ حرارت سعودی عرب شدید سردی نقطہ انجماد وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وی نیوز شمالی سرحدی علاقوں میں سی ایم سردی کی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل