پاکستان، مصر، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کا متفقہ طور پر بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمہوریہ پاکستان، عرب جمہوریہ مصر، ہاشمی مملکتِ اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، جمہوریہ ترکیہ، مملکتِ سعودی عرب اور ریاستِ قطر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے اعلان کیا کہ مذکورہ تمام ممالک نے متفقہ طور پر بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہر ملک اپنے اپنے آئینی، قانونی اور دیگر ضروری طریقۂ کار کے مطابق شمولیتی دستاویزات پر دستخط کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں۔
حماس کو اپنے ہتھیار ترک کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جاری امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ممالک بورڈ آف پیس کے مشن پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بورڈ غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے جامع منصوبے کے تحت ایک عبوری انتظامیہ کے طور پر کام کرے گا، جس کی توثیق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے ذریعے کی جا چکی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ بورڈ آف پیس کا مقصد مستقل جنگ بندی کو مستحکم کرنا، غزہ کی تعمیرِ نو میں مدد فراہم کرنا، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرنا ہے، تاکہ خطے کے تمام ممالک اور عوام کے لیے سلامتی اور استحکام ممکن ہو سکے۔
’’بورڈ آف پیس‘‘پاکستان کی شمولیت دور حاضر کی اہم ضرورت بن کر سامنے آئی ، پاکستان دنیا کے تمام ’’پاور سینٹرز کیساتھ مضبوط تزویراتی تعلقات رکھتا ہے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بورڈ آف پیس میں شمولیت
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز