نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ؛ سخت سزا کا بل پیش
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
سٹی 42: نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے سخت سزا کے لیے ہو جائیں تیار قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل 2025 پیش کردیا گیا
یہ ترمیمی بل ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، رکن پیپلزپارٹی مرزا اختیار بیگ اور ارشد عبداللہ وہرا نے پیش کیا ۔
بل کے متن کے مطابق نشے میں ڈرائیور پر " قتل خطا بوجہ نشہ آور جرم لاگو ہوگا۔ نشے میں حادثے کے مرتکب کو دس سال تک قید اور پانچ لاکھ تک جرمانے کی سزا ملے گی۔ہر اس حادثے جس میں موت یا شدید جسمانی چوٹ واقع ہو تو تھانے کا انچارج یا تفتیشی افسر جو سب انسپکٹر کے عہدے سے کم نہ ہو بغیر کسی تاخیر کے ملوث ڈرائیور میں نشے میں ہونے کا پتا لگانے کے لیے سانس، خون، تھوک ٹیسٹ کرانے کا پابند ہوگا ،
3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
ڈرائیور نشے میں ہونے کا ٹیسٹ میں تصدیق کی صورت میں انچارج پولیس افسر ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ لگائےگا۔ڈرائیور نشے میں ہونے کا ٹیسٹ میں تصدیق کی صورت میں انچارج پولیس افسر ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 یا 302 کے تحت درج کرے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔