رونالڈو بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار، سابق آرسنل اسٹار کا حیران کن عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جلد ہی 1 ہزار گولز کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ یہ سنگِ میل عبور کرکے وہ فٹبال کی تاریخ میں واحد فٹبالر بن جائیں گے جس کے پاس یہ اعزاز ہوگا۔
40 سالہ رونالڈو نے سعودی کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر لی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک فٹبال کھیلتے رہیں گے۔
ورلڈ کپ جیتنے والے سابق آرسنل اسٹار ایمانوئل پیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر رونالڈو بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے فلمی اسٹار بن سکتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم فلموں میں مزید کھلاڑی کیوں نہیں دیکھتے۔ ہم ریپرز، انفلوئنسرز اور کئی معروف شخصیات کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں، مگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات کم ہی نظر آتی ہیں، کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ میں رونالڈو کے لیے خوش ہوں، میرے خیال میں ان میں لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت اور ایک خاص چارم موجود ہے۔ رونالڈو سوشل نیٹ ورکس پر بھی سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں۔ تصور کریں اگر وہ ہالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے درمیان ہوں۔
پیٹی نے مزید کہا کہ ایک دن رونالڈو آسکر بھی جیتیں گے، سچ کہوں تو ان کی زندگی پر فلم بن سکتی ہے۔ ذہنی طور پر میں نے ان سے زیادہ مضبوط انسان کبھی نہیں دیکھا۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ایمانوئل پیٹی کا یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں ون ڈیزل نے تصدیق کی تھی کہ رونالڈو آئندہ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب رونالڈو حال ہی میں Sportico کی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں سرفہرست رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا