گل پلازا میں آگ لگنے کے دوران لوگوں کے باہر کا راستہ تلاش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا میں دوران آگ لوگوں کا باہر کا راستہ تلاش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں بڑی تعداد میں لوگ راستہ تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں خاتون کو پلازا کے اندر راستہ ڈھونڈتے دیکھا جا سکتا ہے، خاتون نے دکانداروں سے سوال کیا کہ سیڑھیاں کس طرف ہیں؟
سامنے آنیوالی ویڈیو میں سانس لینے میں مشکلات کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے کہ جلد از جلد بلڈنگ میں مکمل رسائی ہو، بلڈنگ کا بڑا حصہ مخدوش ہے کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔
گل پلازا کے ملبے سے نکلنے والا کیش متعلقہ اداروں کو دے دیا، چیف فائر افسرچیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والا بہت سارا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کی رات سوا دس بجے گل پلازا میں لگنے والی آگ کو 33 گھنٹوں بعد بجھایا گیا تھا، جس کے بعد لاشیں ملنے اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، گل پلازا کی ایک دکان سے 20 سے 25 افراد کی لاشوں کی باقیات ملی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے لاشیں ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے کراکری کی دکان میں بند کرلیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ گل پلازا
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔