عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے والی پرانی عمارتوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، جن عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نہیں ہوگا وہاں کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی نے سانحہ گل پلازہ کے بعد مختلف علاقوں میں 6 زیر تعمیر عمارتیں سیل کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے مطابق سیل کی گئی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے آلات نہیں لگائے گئے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے نہیں بنائے گئے تھے، ضلع جنوبی میں مجموعی طور 48 زیر تعمیر عمارتوں کا کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کہا کہ عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے والی پرانی عمارتوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، جن عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نہیں ہوگا وہاں کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمارتوں میں فائر سیفٹی عمارتوں کا

پڑھیں:

میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش

سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔

میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا

منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش  ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

مری میں  کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

 گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔

 کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش سے گرمی کی  شدت کم ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف