ملبے سے رقم چوری کرنے والا مزدور رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-3
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تیسرے درجے کی خوفناک آتشزدگی کا شکار ہونے والی عمارت “گل پلازہ” میں جہاں ایک طرف جانی و مالی نقصان پر پورا شہر سوگوار ہے، وہیں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ملبہ ہٹانے پر مامور ایک مزدور کو وہاں سے ملنے والی نقدی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا۔پولیس حکام کے مطابق، گل پلازہ کی تباہ شدہ عمارت سے ملبہ ہٹانے اور امدادی کارروائیوں کا کام جاری تھا کہ اس دوران ایک مزدور کی نیت ڈگمگا گئی۔ زیرِ حراست مبینہ مزدور نے ملبے کی صفائی کے دوران وہاں پڑی بھاری نقدی رقم دیکھی اور اسے خاموشی سے چھپا کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس بیان میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر موجود انتظامیہ کے ارکان اور سیکورٹی پر مامور اہلکار ملبے کی منتقلی پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔ جب مذکورہ مزدور نے مشکوک حرکات کرتے ہوئے رقم چھپائی، تو انتظامیہ نے اسے فوری طور پر بھانپ لیا اور فرار ہونے سے قبل ہی اسے دبوچ لیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے وہ نقدی برآمد کر لی گئی جو اس نے ملبے سے چوری کی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی اور مبینہ چور مزدور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس کے ساتھ کوئی اور گروہ بھی ملبے سے قیمتی اشیاء کی چوری میں ملوث ہے یا نہیں۔برآمد شدہ رقم کو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان تک پہنچانے کے لیے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے گل پلازہ کے اطراف اور ملبہ ہٹانے کے عمل کے دوران سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سامان اور نقدی اب بھی ملبے تلے دبی ہو سکتی ہے، اس لیے کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ متاثرین کو مزید مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔