ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اسٹیشن جوہرآباد پہنچے جہاں انہوں نے 150 کیمروں پر مشتمل نئے قائم کیے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف اور ان کی ٹیم کی جانب سے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور پولیس کے ساتھ مؤثر باہمی تعاون کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تعاون سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ماڈل تھانے کے مختلف شعبہ جات بشمول رپورٹنگ روم، وومن ڈیسک، لاک اپ اور دیگر رومز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران، کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی، ان کی ٹیم اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ چیف کمیونیٹی پولیسنگ کراچی مراد سونی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام، اس کی افادیت اور جرائم کی روک تھام میں اس کے مؤثر کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور پولیس کے ساتھ مل کر شہر میں امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔
بعدازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اسٹیشن جوہرآباد پہنچے جہاں انہوں نے 150 کیمروں پر مشتمل نئے قائم کیے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونیٹی پولیسنگ کراچی کے چیف اور ان کی ٹیم کی جانب سے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور پولیس کے ساتھ مؤثر باہمی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تعاون سے جدید ٹیکنالوجی اور نظام کے مؤثر استعمال کے باعث جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مراد سونی اور انکی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ویسٹ ،ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی کراچی کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ٹیم
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔