data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور سیکرٹری ضلع قائدین ویوسی چیئرمین نعمان حمید نے سانحہ گل پلازہ میں لاپتا 2 تاجروں اور 2 مزدوروں کے گھروں پر جا کر اہل خانہ اور لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی تلقین کی۔منعم ظفر خان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اب تک تمام لاشیں نہیں نکالی جا سکیں، جو سندھ حکومت اور قابض میئر کراچی کی سنگین نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہر قائد میں بلند و بالا کمرشل عمارتیں بغیر کسی حفاظتی انتظامات، فائر سیفٹی پلان اور قانونی اجازت کے قائم ہیں جبکہ ایس بی سی اے مبینہ طور پر رشوت اور چشم پوشی کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر گل پلازہ میں ایمرجنسی ایگزٹ، فائر الارم سسٹم، اسپرنکلرز اور ریسکیو کے بنیادی انتظامات موجود ہوتے تو قیمتی جانوں کا اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ بدقسمتی سے حادثے کے وقت نہ تو بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور نہ ہی فائر بریگیڈ مطلوبہ مشینری اور استعداد کے ساتھ موقع پر پہنچ سکی، جس کے باعث شہری دھوئیں اور آگ میں پھنس کر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔اب تک 84 افراد لاپتا ہیں جبکہ 63 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فوری اور بلا تاخیر معاوضہ ادا کیا جائے اور تمام متاثرین کو مکمل زرِ تلافی فراہم کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ

پڑھیں:

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود