وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-3
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، انشورنس اور ماربل سٹی منصوبوں سمیت اہم شعبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کے وفد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد، اسٹیٹ لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو شعیب جاوید، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرقون اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری شہریار تاج شامل تھے۔ ملاقات میں زراعت، لائیو اسٹاک، انشورنس اور ماربل سٹی منصوبوں کی ترقی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ملاقات کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔