کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش۔پختونخوا ‘ آزاد کشمیر میں فلیش فلڈ کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-08-20
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں ملک کے بالائی علاقوں کو 21 سے 24 جنوری کے دوران ایک طاقتور مغربی لہر متاثر کرے گی جس کے سبب دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، چترال، بنیر، شانگلہ، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ہری پور، کولائی پاس کوہستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش اور برفباری سے فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے چترال، کالام، مالم جبہ، پٹن کوہستان اور دیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ بارش و برفباری سے کالام، مالم جبہ اور پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔ دیر بالا کا درجہ حرارت صفر، چترال کا 1 اور پشاور میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز کالام میں سب سے زیادہ برفباری ہوئی۔ چترال کالاش ویلیز، لواری ٹنل، مڈک لشٹ، گرم چشمہ سمیت لوئر چترال کے کئی مقامات میں برفباری ہوئی۔ لواری ٹنل کے علاقے میں پانچ انچ برف ریکارڈ ہوئی۔ چترال کالاش ویلی بمبوریت میں 3 انچ، مڈک لشٹ میں چار انچ اور بگوشٹ میں پانچ انچ برف پڑی۔ اپر چترال میں شندور، لاسپور اور یارخون میں برفباری ہوئی۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری، گلیات اور قرب و جوار میں شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی ہے، 23 جنوری تک مری اور گردونواح میں برفباری کے امکانات ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان کے مطابق
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔