وزیراعظم کی منظور شدہ پی اے وی ای اسکیم پرعمل درآمد کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعظم کی منظور شدہ پی اے وی ای اسکیم پرعمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے، الیکٹرک وہیکلز کی سبسڈی شروع ہوگئی ہے، حکومت نے ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن اسکیم کے تحت سبسڈی اسکیم نافذ کردی ہے۔اس ضمن میں ای ڈی بی، اسٹیٹ بینک، نادرا، آئی ٹی بورڈ اور وزارت صنعت و پیداوار نیسبسڈی فراہمی پر مشترکہ سسٹم تشکیل دیدیا ہے۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے مطابق فنائنس اسکیم کے ذریعے درخواست گزاروں کو سبسڈی رقوم منتقل ہونا شروع ہوگئی، ای ڈی بی کے مطابق حکومت پانچ سال کے دوران 100ارب روپے سے زائد مالیت کی سبسڈی فراہم کرے گی۔منصوبے کے تحت سال 2030 تک مجموعی طور پر 100ارب 36 کروڑ روپے مالیت کی سبسڈی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے انجنیرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے 41ہزار ای وی وہیکلز کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق ای ڈی بی دوسرے مرحلے میں 78ہزار 170 الیکٹرک وہیکلز کو 8ارب 95 کروڑ روپے مالیت کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ حکومتی سبسڈی کی مد میں 80 ہزار روپے کی رقم اسٹیٹ بینک براہ راست درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں منتقل کرے گی۔ای ڈی بی کے مطابق وفاقی و صوبائی رجسٹریشن اتھارٹی سے منسلک ای وی وہیکلز کو ہی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سبسڈی فراہم کی سبسڈی کے مطابق
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔