سانحہ گل پلازہ کی ذمے دار پی پی اور ن لیگ ہیں ، حافظ نصراللہ چنا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) نائب امیر جاعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحہ کی ذمے دار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ دونوں برابر کے ہیںسترہ سال سے مسلط پیپلزپارٹی نے عوام کو لوٹنے کے علاوہ ان کی ریلیف کے لیے کوئی کام نہیں کیا اگر شفاف الیکشن ہوں تو ان دونوں پارٹیوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہ ملے انھوں نے یہ بات کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا یکم فروری کو کراچی کا ملین مارچ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے خلاف یفرنڈم ہو گا سانحہ گل پلازہ پر پیپلزپارٹی کے رہنما جس طرح کا درعمل دے رہے ہیں اور جو گفتگو انھوں نے قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے کی ہے اس پورے ملک معلوم ہو گیا کہ انھیں اس پر کتنا دکھ اور غم ہے انھوں نے اتنی بڑی تعداد میں مصوم شہریوں کی شہادت ہوگئی لیکن وزیراعظم پاکستان اپنی مصروفیات میں مگن رہے یہ بے حسی کی انتہا ہے اس سانحہ کی ذمے دار یہ دونوں پارٹیاں ہیں جنھیں ای چلان لگانا گیس اور بجلی کے بلوں کے ٹیرف بڑھنا تو یاد رہتے ہیں لیکن عوام کی تکلیف یا دنہیں رہتی انھوں نے کہا آج اگر الیکشن شفاف ہوں تو یہ دونوں پارٹیوں کو سر چھپانے کی جگہ نہ ملے انھوں نے عوام کے اپنی غیر مقبولیت انھیں اندازہ ہو چکا ہے اسی وجہ سے لاہور میں الیکشن سے بھاگ گئے اور طاقت کی بنیاد پر انھوں نے بلا مقابلہ الیکشن جیتنے کا ڈرامہ کیا انھوں نے کہا 25سال ووٹر کی عمر کرنے کے لیے جو یہ دونوں پارٹیاں بات کر رہی ہیں اس کے پیچھے بھی یہ بات ہے کہ انھیں اندازہ ہو چکا ہے کہ یہ دھاندلی کے سوا اب الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے انھوں نے گل پلازہ کے سانحہ نے پورے ملک کی عوام کو بیدرار کیا ہے کہ ان کے اوپر جو حکمران مسلط ہیں وہ طاقت کے نشے میں انسانیت سے عاری ہو چکے ہیں انھوں نے کہا جعلی مئیر کراچی نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے اس سانحہ پر انھیں فوری طور پر مستفی ہو جانا چاہیے تاکہ مذید ان کی نا اہلی سے عوام محفوظ رہ سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا گل پلازہ
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔