سینئرصحافی مرزا فیض اللہ کی پوتی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) انجمن مسلمانان کلیانہ شیروانی برادری کے پروفیسر عبدالاحد خان شیروانی کے پوتے اور شہزاد خان شیروانی کے صاحبزادے علی حسن خان شیروانی کے ولیمے کا انعقاد گولڈن گارڈن نارتھ ناظم آباد این بلاک میں کیا گیا۔ جنگ اخبار کے سینئر صحافی مرحوم مرزا فیض اللہ بیگ کی پوتی اور مرزا نصر اللہ بیگ کی صاحبزادی عائشہ، علی حسن خان شیروانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ علی حسن خان شیروانی کیڈٹ کالج مری، پٹارو، سانگھڑ اور بحریہ کالج اسلام آباد کے مشہور سابقہ نائب پرنسپل مرحوم پروفیسر عبدالاحد خان شیروانی کے پوتے بھی ہیں۔ آستانہ عالیہ للہ شریف سے صاحبزادہ احتشام رسول، سابق پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو کموڈور مشتاق، سابق نائب پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو جاوید خان شیروانی، لاہور سے مسقط تھریڈ مل کے مارکیٹنگ منیجر دل محمد اور کیڈٹ کالج پٹارو سے یوسف خان، اظہر اور کریم سموں نے خصوصی طور پر ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔ ملک بھر سے سماجی، صحافی، سیاسی، کاروباری شخصیات اور کلیانہ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ولیمے کی تقریب کے اختتام پر شہزاد خان شیروانی، شہریار خان شیروانی، شہباز خان شیروانی، سرفراز خان شیروانی، شفاعت خان شیروانی اور عبداللہ خان شیروانی نے آنے والے مہمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری خوشیوں میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خان شیروانی کے کیڈٹ کالج
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :