ایک ارب مالیت کے شمسی توانائی منصوبے حکومت بلوچستان کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)این ایچ سی آر نے ایک ارب روپے مالیت کے شمسی توانائی کے منصونے حکومتِ بلوچستان کے حوالے کردیے،شمسی منصوبے کی باضابطہ حوالگی کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یو این سی ا?ر حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت بلوچستان بھر میں 48 سرکاری اداروں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں اسکول، جامعات، صحت کے مراکز اور تکنیکی تربیتی ادارے شامل ہیں۔ منصوبے کا مقصد ان علاقوں کو سستی، قابلِ اعتماد اور مستقل توانائی فراہم کرنا ہے جو طویل لوڈشیڈنگ اور مہنگے ایندھن کے باعث متاثر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بالخصوص ان اضلاع میں سرکاری خدمات کو مضبوط بنائے گا جہاں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ شمسی توانائی کی فراہمی سے تعلیمی اور طبی اداروں میں بجلی کی بلا تعطل دستیابی ممکن ہو سکے گی، جس سے عوامی خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 45 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے نہ صرف مہاجرین بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔یو این حکام کے مطابق شمسی توانائی کے اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جن میں طلبہ، اساتذہ، طبی عملہ، مریض، مہاجرین اور مقامی شہری شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمسی توانائی
پڑھیں:
اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔