data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کاانعقاد کیاگیا۔اجلاس میں اہم قراردادوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئر مین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈی ینٹر صغیراحمد انصاری، کوآرڈی ینٹر انور جمال، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل ناصر خان و دیگر بلدیاتی افسر ان نے شرکت کی۔ اجلاس میں روداد کی منظوری کے ساتھ مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے آج کے اجلاس میں لیاقت آباد ٹاؤن کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی جس کا مقصد ادارے کے امور کو تسلسل کے ساتھ مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ لیاقت آباد ٹاؤن اور جامعہ کراچی یونیورسٹی کے درمیان عوامی سہولت کے پیشِ نظر بس سروس کی بحالی کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام سے طلبہ اور اساتذہ کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے (بی ایس سی) سیکورٹی کمپنی سے سیکورٹی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ لیاقت آباد کی حدود میں سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کے لیے تدبر انسٹی ٹیوٹ ریسورسز سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد بی ون ایریا میں عالمی معیار کا اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لیئے (ڈی پی ام آئی) انٹرنیشنل کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کی اصولی منظوری۔ اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میں شہری سہولیات کی بہتری، تعلیمی و اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ اور ادارہ جاتی نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور کونسل کے فیصلے عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت ا باد ٹاو ن کی منظوری دی گئی اجلاس میں

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار