جاپان: سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قاتل کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کے قاتل ٹیٹسویہ یاماگامی کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق عدالت نے 45 سالہ مجرم یاماگامی کے خلاف فیصلہ سنایا،جس نے 2022ء میں انتخابی مہم کے دوران شنزو آبے کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق یہ قتل جاپان کی بعد از جنگ تاریخ میں غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ثابت ہوا تھا جس نے معاشرے پر سنگین اثرات مرتب کیے۔مجرم یاماگامی کے وکلانے 20 سال قید کی درخواست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کے خاندان کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم عدالت نے عمر قید برقرار رکھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے