ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومتی جبر کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے اور وہ ہر مرتبہ مختلف اضلاع میں مخالفین کو کنٹرول میں لے کر حکومت بنالیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم، اجلاس سے نکال دیا

وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال جمہوریت کے لیے نہایت تشویشناک ہے۔

’سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ایم کیو ایم کا کوئی ہاتھ نہیں‘

سید حفیظ الدین نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے سانحے کی آج تک مکمل اور شفاف تحقیقات نہیں ہو سکیں جبکہ اس واقعے میں ایم کیو ایم کو بلاوجہ ملوث کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے پاکستان کا سب سے بڑا آتشزدگی کا واقعہ قرار دیتے ہیں لیکن اصل سوال یہ ہے کہ اس میں ہوا کیا اور کیسے ہوا جس کی غیرجانبدار انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے ٹھوس شواہد عوام کے سامنے رکھے جن سے واضح ہوتا ہے کہ بلدیہ فیکٹری سانحے میں ایم کیو ایم کا کوئی کردار نہیں تھا لیکن پارٹی کو جان بوجھ کر اس گرداب میں پھنسایا گیا۔

مزید پڑھیے: کراچی بلدیہ فیکٹری کیس میں سزائے موت پانے والے رحمان اور زبیر کی سپریم کورٹ میں اپیل

سید حفیظ الدین نے کراچی سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 98 فیصد ٹیکس کراچی سے لیتی ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی 65 فیصد ٹیکس اسی شہر سے وصول کرتی ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ لالو کھیت (لیاقت آباد) کی ایک کمرشل مارکیٹ لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے اور یہ اعداد و شمار ایف بی آر کی رپورٹ میں موجود ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے سید حفیظ الدین نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب نہ پتھراؤ ہوگا اور نہ ہی ہڑتالیں کی جائیں گی بلکہ پرامن اور مہذب انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اس کے باوجود ایم کیو ایم کی بات سنی نہیں جا رہی۔

کراچی ڈیولپمنٹ فنڈز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاق نے حال ہی میں کچھ فنڈز جاری کیے ہیں مگر سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ ان فنڈز کا استعمال وہ خود کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا تجربہ یہ ہے کہ جب فنڈز سندھ حکومت کے پاس جاتے ہیں تو ان کا سراغ نہیں ملتا اور کراچی میں ترقی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم ایک صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ دیا جائے اور این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز کا حساب پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آگ سے میرا یا حماد صدیقی کا کوئی تعلق نہیں، مجرم رحمان بھولا

دیگر سیاسی جماعتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سید حفیظ الدین نے کہا کہ بعض جماعتوں کی کوئی واضح سیاسی پوزیشننگ نظر نہیں آتی۔

پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ خود ماضی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں تاہم سنہ 2016 میں متعدد وجوہات کی بنا پر انہوں نے پارٹی چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کے ساتھ سیاسی سفر شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کا وہ بدقسمت حلقہ جس کی قسمت 2 وفاقی وزرا بھی نہ بدل سکے

پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے کسی اتحاد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مستقبل میں کوئی نہ کوئی اتحاد ضرور بن سکتا ہے جو معاملات کو آگے بڑھانے میں مددگار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم کیو ایم پاکستان ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین سید حفیظ الدین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین سید حفیظ الدین سید حفیظ الدین نے انہوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری ایم کیو ایم کرتے ہوئے ایم کی

پڑھیں:

سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں،  وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا