میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سیاسی و سماجی رہنماء سید نجات حسین سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PK-96 نے اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نجات حسین نے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہمیشہ سچ کی آواز اور مظلوموں کے حقوق کے لیے کھڑے رہے ہیں، اور بطور اپوزیشن لیڈر بھی وہ بے آواز لوگوں کی آواز بنیں گے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ آخر میں سید نجات حسین نے ضلع کرم کی عوام، کارکنان اور تمام برادریوں کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سید نجات حسین کرتے ہوئے

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی