آغا راحت حسین کی جانب سے علامہ راجہ ناصر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ایک بیان میں آغا راحت حسین نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کا اس نہایت اہم اور ذمہ دار منصب پر فائز ہونا بلاشبہ ایک خوش آئند امر ہے۔ یہ انتخاب نہ صرف جمہوری اقدار کے استحکام کی علامت ہے بلکہ مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مؤثر آواز بننے کی ایک مضبوط امید بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدِ ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں آغا راحت حسین نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کا اس نہایت اہم اور ذمہ دار منصب پر فائز ہونا بلاشبہ ایک خوش آئند امر ہے۔ یہ انتخاب نہ صرف جمہوری اقدار کے استحکام کی علامت ہے بلکہ مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مؤثر آواز بننے کی ایک مضبوط امید بھی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ (راجہ ناصر عباس) کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کو حق و انصاف پر ثابت قدم رکھے۔ ان شاء اللہ آپ کی قیادت میں ایوانِ بالا حق، صداقت اور عوامی مفادات کی ترجمانی کا مضبوط مرکز ثابت ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔