لاہور کے پارکوں اور گرین بیلٹس میں پتنگ بازی پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سٹی42:شہر لاہور میں پتنگ بازی کے باعث پیش آنے والے حادثات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکوں، گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کی جانب سے شہر کے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پارکوں، گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
بادل گرجنے برسنے کو تیار لیکن کب؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے زیرِ انتظام پارکوں میں اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور احکامات کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ایچ اے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ زون ڈائریکٹرز ذمہ دار ہوں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر احکامات پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مال بٹورنے کی خاطر 5 شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 میں پتنگ بازی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔