پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، شرحِ سود سنگل ڈیجٹ پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
حکومت کی سنجیدہ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہونے والی تازہ ٹی بل نیلامی میں شرحِ سود 10 فیصد سے بھی نیچے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ریکارڈ 22 فیصد تک پہنچنے والا پالیسی ریٹ 2سال کے اندر اندر 10 فیصد سے نیچے آ گیا۔
مالیاتی کمپنی ٹاپ لائن کے مطابق ایک ماہ کے ٹی بل یعنی حکومتی قرض کیلئے بولیوں پر شرحِ منافع 9.
چھ ماہ کے ٹی بل پر شرح 9.94 فیصد رہی، یعنی یہاں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی واضح علامت ہے کہ مقامی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے مستقبل کو زیادہ محفوظ اور بہتر سمجھ رہے ہیں۔
حکومت اور اسٹیٹ بینک نے گذشتہ چند برسوں میں سخت مالی اور معاشی نظم و ضبط اپنایا ہے۔شرحِ سود میں یہ کمی عوام کے لیے بھی سود مند ثابت ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ نے “جبری مشقت سے متعلق خدشات کے پیش نظر” پاکستان، بھارت، چین اور یورپی یونین سمیت 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق ان برآمدی محصولات (ٹیرف) کی شرح 10 فیصد سے لے کر 12.5 فیصد تک ہوگی اور یہ جمعہ یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گے۔
Today, Ambassador Greer is taking action, at President Trump’s direction, under Section 301 of the Trade Act of 1974 by imposing tariffs on 60 trading partners for their failure to adopt and effectively enforce a prohibition on the importation of goods produced with forced labor.…
— United States Trade Representative (@USTradeRep) July 23, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جبری مشقت کے خلاف قوانین طویل عرصے سے نافذ ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی طرز کے اقدامات کریں۔
یہ نئے محصولات اس عالمی ڈیوٹی کی جگہ لیں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں عائد کی گئی تھی اور جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فروری میں بعض ٹیرف مسترد کیے جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے متبادل قانونی راستوں کے ذریعے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔
امریکہ کے تجارتی نمائندوں کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ چین سمیت دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔
یورپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لیے ٹیرف کی مجموعی شرح 10 سے 12.5 فیصد کے درمیان رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد تجارتی معاہدوں کے منافی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اسٹیل اور ایلومینیم جیسے شعبہ جاتی ٹیرف پہلے سے نافذ ہیں اور ان پر نئے اقدامات کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ توانائی اور کھاد سمیت بعض اشیا کو استثنا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد نے بھی جبری مشقت سے متعلق تحقیقات پر امریکی حکام کو تفصیلی جوابات جمع کرائے ہیں، بلکہ حالیہ تجارتی مذاکرات سے ایک روز قبل بھی مزید وضاحتیں فراہم کی تھیں۔
مزید پڑھیں۔ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے