اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی حکومت نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیلی ایئرلائنز اپنے طیاروں کو عارضی طور پر بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

میری ریگوف کے مطابق اگرچہ تاحال طیاروں کی منتقلی کے باقاعدہ احکامات جاری نہیں کیے گئے، تاہم اسرائیلی ایئرلائنز پہلے سے تیار کردہ منصوبوں کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قومی ایئرلائن کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ اس وقت فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اہلکار نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنا پڑا تھا۔ اس موقع پر بعض طیارے قبرص اور ایتھنز منتقل کیے گئے تھے جبکہ کئی طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں

آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا تو اُن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے؛ ایران

مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی تو ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا؛ ٹرمپ

جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی  کریں گے، صدر ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ

دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے باعث اسرائیل نے دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت کسی بھی امریکی کارروائی کے جواب میں اپنی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی بھی مرحلے پر اسرائیل کو اس تنازع میں شامل کر سکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران اسرائیل کو براہِ راست پہلا ہدف بنائے گا یا نہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ بھی برقرار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کسی بھی

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم