Jasarat News:
2026-07-24@04:47:05 GMT

بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام کو پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی بقیہ میچز کے لیے عدم دستیابی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کو قومی ذمہ داریوں کے باعث فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے بعد وہ بی بی ایل کے آئندہ مرحلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے۔

فرنچائز نے کہا کہ بابر اعظم کو آنے والی بین الاقوامی اسائنمنٹس کی تیاری کے لیے قومی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ بگ بیش لیگ کی فائنلز سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائز نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ بابر اعظم کی واپسی مکمل طور پر قومی ٹیم کی مصروفیات کے تناظر میں ہے۔

فرنچائز نے اپنے پیغام میں بابر اعظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محدود وقت کے باوجود بابر اعظم کی شمولیت ٹیم کے لیے باعثِ تقویت رہی اور ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور رویے نے سڈنی سکسرز کے ماحول کو مثبت انداز میں متاثر کیا۔

 بابر اعظم نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سڈنی سکسرز سے وابستہ کوچنگ اسٹاف، کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سڈنی سکسرز کے ساتھ گزارا گیا وقت یادگار رہا اور انہوں نے یہاں کرکٹ کھیلنے کے دوران بھرپور لطف اٹھایا، تاہم قومی فرائض کے باعث انہیں ٹیم چھوڑنا پڑ رہا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں اور سکسرز کے شائقین کی جانب سے ملنے والی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، مداحوں کی حوصلہ افزائی نے مختصر عرصے میں بھی انہیں اپنائیت کا احساس دلایا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں 11 میچز کے دوران مجموعی طور پر 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل رہے۔

واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو بگ بیش لیگ کے فائنل میں پرتھ اسکارچرز کا سامنا کرے گی، بابر اعظم کی عدم موجودگی میں سڈنی سکسرز کو فیصلہ کن مرحلے میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ بابر اعظم بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی