لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دے دیا گیا ہے، جہاں فضائی آلودگی کی سطح ‘انتہائی خطرناک’ حد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ انکشاف عالمی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی کیو ایئر کی تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

آئی کیو ایئر کے لائیو ٹریکر کے مطابق بدھ کی صبح لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 452 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی فہرست میں کراچی نویں نمبر پر رہا، جہاں 179 تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، شہری فضا انتہائی آلودہ

21 جنوری کو بھی لاہور مسلسل دنیا کے سب سے آلودہ شہر کے طور پر فہرست میں سرفہرست رہا۔ اس سے ایک روز قبل، منگل کو آئی کیو ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آلودگی کا الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ بڑے شہروں میں فضائی معیار ‘غیر صحت بخش’ سے لے کر ‘انتہائی خطرناک’ سطح تک پہنچ چکا ہے، جو بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے لیے شدید صحت کے خطرات پیدا کر رہا ہے۔

منگل کے روز لاہور میں اے کیو آئی 507 تک جا پہنچا، جو خطرناک حد (301 سے زائد) سے کہیں زیادہ ہے، جبکہ کراچی اس دن بھی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا اور وہاں اے کیو آئی 178 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

آئی کیو ایئر کی جانب سے جاری الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کے اندر ایئر پیوریفائر استعمال کریں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران فضائی آلودگی پاکستان کے لیے ایک سنگین عوامی صحت اور ماحولیاتی بحران بن چکی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں، بالخصوص لاہور، کو ہر سال سردیوں کے موسم میں شدید اسموگ کا سامنا رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجوہات صنعتی اخراج، گاڑیوں کا دھواں، فصلوں کی باقیات جلانا اور ہوا کی کم رفتار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آلودگی پنجاب فضائی آلودگی لاہور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آلودگی فضائی آلودگی لاہور فضائی آلودگی آئی کیو ایئر فہرست میں کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر

لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3  سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘

ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔

شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔

واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پانی زیر آب لاہور

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا