بھلوال کے قریب میلووال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور8زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک پر توڑی لدی ہوئی تھی جس پر 12 افراد سوار تھے، بھلوال کے قریب میلووال میں دھوری روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ محمد عدیل،22سالہ محمد علی 18سالہ محمد علی اور 20سالہ محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 20سالہ محمد سلیمان 19سالہ عامر، 18سالہ محمد اکبر 25سالہ محمد نعمان،22سالہ محمد رمضان 27سالہ تصور عباس ،27سالہ عنایت اور 21سالہ محمد نزاکت شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے  کہا کہ تیز رفتار کے باعث ہونے والے حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق