کراچی میں آج آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج دوپہر سے شام کے درمیان گرج چمک کے ساتھ درمیانی و ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے ساتھ آندھی بھی چل سکتی ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔
شہر میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، ہواؤں کی رفتار بتدریج بڑھ رہی ہے جبکہ ہوا کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے، دن بھر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 50 سے 55 کلو میٹر تک تجاوز کر سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج صرف جمعرات تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 گھنٹوں کے دوران سندھ میں بارش کا امکان ہے، بارش برسانے والا سسٹم مغربی سندھ کے علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جامشورو، حیدرآباد اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیںنیا مغربی سلسلہ کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کب ہوگی؟
22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی میں سردی کی شدت چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ کل بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہنے کا امکان ہے، آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 13.
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے کراچی میں بارش کا
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔