کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش کا امکان، موسم مزید سرد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، جس کا سلسلہ دوپہر سے شام کے درمیان شروع ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج صوبہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس کے اثرات سب سے زیادہ کراچی اور اس کے گرد و نواح میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
آج صبح شہر میں ہلکی دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ دو کلومیٹر تک محدود رہی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 13.
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کی صورت میں درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج مختلف سمتوں سے 10 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو موسم کو مزید سرد بنا سکتی ہیں۔ بارش کے بعد بلوچستان کی سرد ہواؤں کے اثرات بھی کراچی میں محسوس کیے جا سکتے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے مجموعی طور پر سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے، تاہم بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ ہوا میں نمی کا تناسب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں، خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں گرم لباس کا استعمال ضروری ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے محکمہ موسمیات ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے کے درمیان کے باعث
پڑھیں:
مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی آموں کی خوشبو اور مٹھاس ہر طرف پھیل جاتی ہے، اور بازاروں، ریڑھیوں اور گھروں میں مختلف اقسام کے آم اپنی رنگینی بکھیرنے لگتے ہیں۔
پاکستان میں آم کی کئی مشہور اقسام پائی جاتی ہیں جن میں دسہری، کیسر، چونسہ اور سندھ کے بعض علاقوں میں محدود پیمانے پر کاشت ہونے والا الفانسو آم شامل ہے، جسے عام طور پر ’الفنس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
آم کو صرف ایک پھل نہیں بلکہ گرمیوں کی پہچان سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اس موسم میں اس سے آئس کریم، میٹھے پکوان، آم رس، سلاد اور مختلف مشروبات تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم ٹھنڈا اور گاڑھا مینگو شیک آج بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشروبات میں شمار ہوتا ہے، اور اکثر یہ سوال سامنے آتا ہے کہ آخر مینگو شیک کے لیے بہترین آم کون سا ہے؟
ماہرین اور شوقین افراد کے مطابق الفانسو آم مینگو شیک کے لیے بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گودے دار ساخت قدرتی طور پر کریمی ہوتی ہے، اس میں ریشہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور اس کی مٹھاس دودھ کے ساتھ بخوبی گھل جاتی ہے، جس سے شیک ہموار اور ملائم بنتا ہے۔ بعض آم بلینڈ کرنے کے بعد ریشے دار محسوس ہوتے ہیں، لیکن الفانسو شیک کو ایک یکساں اور کریمی ساخت دیتا ہے۔
الفانسو آم کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس کی خوشبو ہے، جو سادہ دودھ کے شیک کو بھی ایک خاص ذائقہ اور مہک عطا کرتی ہے۔ چونکہ یہ قدرتی طور پر بہت میٹھا ہوتا ہے، اس لیے اکثر افراد اس میں اضافی چینی ڈالنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر آم مینگو شیک کے لیے یکساں طور پر موزوں نہیں ہوتا۔ ایک اچھے شیک کے لیے ایسے آم کا انتخاب بہتر ہے جس میں ریشہ کم ہو، گودا قدرتی طور پر میٹھا اور خوشبودار ہو، ساخت گاڑھی اور کریمی ہو، جبکہ گٹھلی چھوٹی اور گودا زیادہ ہو۔
الفانسو کے علاوہ کیسر آم بھی ایک اچھا انتخاب سمجھا جاتا ہے، جو اپنے شوخ نارنجی گودے اور بھرپور مٹھاس کے باعث گاڑھا اور لذیذ شیک تیار کرتا ہے۔ اسی طرح دسہری آم اپنی خوشبو اور رس دار خصوصیات کی وجہ سے ہلکے اور تازگی بخش شیک کے لیے موزوں مانا جاتا ہے۔
ماہرین یہ بھی خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ پکے ہوئے آم استعمال نہ کیے جائیں، کیونکہ اگرچہ وہ زیادہ میٹھے ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ان میں خمیر جیسی بو پیدا ہو سکتی ہے جو شیک کے ذائقے کو متاثر کرتی ہے۔
گھر میں بہترین مینگو شیک بنانے کے لیے چند آسان طریقے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آموں کو استعمال سے پہلے ٹھنڈا کر لیا جائے تو برف کی ضرورت کم ہو جاتی ہے، جبکہ مکمل چکنائی والے ٹھنڈے دودھ سے شیک زیادہ کریمی بنتا ہے۔ آم کے ٹکڑوں کو فریز کر کے استعمال کرنے سے شیک مزید گاڑھا ہو جاتا ہے، اور ذائقے میں بہتری کے لیے ہلکی سی الائچی یا زعفران بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ بلینڈنگ سے شیک پتلا بھی ہو سکتا ہے، اس لیے اسے مناسب وقت تک ہی بلینڈ کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ گرمیوں میں بہترین مینگو شیک کا راز صرف ترکیب میں نہیں بلکہ صحیح آم کے انتخاب میں بھی چھپا ہوتا ہے۔