صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کے کاموں کی معترف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔حال ہی میں مریم نواز نے صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی حادثات سے بچنے کیلئےصوبے بھر میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور سڑکوں پر موجود گٹر کی درست تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کلپ کافی وائرل ہورہا ہےجس پر اداکاہ صبا قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی‘۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ