بھارت کے کیمپی گوڑا انٹرنیشنل ائیرپورٹ، بنگلورو پر ایک کورین خاتون کو مبینہ طور پر گراؤنڈ اسٹاف کے ایک اہلکار کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ 19 جنوری کو پیش آیا، جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس میں درج شکایت میں بتایا کہ وہ جنوبی کوریا جانے والی پرواز کے لیے امیگریشن مکمل کرنے کے بعد ٹرمینل کی طرف جا رہی تھیں، اسی دوران گراؤنڈ اسٹاف کے ایک مرد اہلکار، جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، نے ان سے ٹکٹ طلب کیا۔

خاتون کے مطابق اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ان کے چیک اِن سامان میں مسئلہ ہے اور مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ چیکنگ میں وقت لگ سکتا ہے اور اس دوران ان کی پرواز چھوٹنے کا خدشہ ہے، لہٰذا الگ جگہ پر جانچ کی جا سکتی ہے۔

شکایت کے مطابق اہلکار خاتون کو مردوں کے واش روم کے قریب لے گیا جہاں اس نے اعتراض کے باوجود غیر اخلاقی حرکات کیں۔ مزاحمت پر اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون کو گلے لگا کر شکریہ کہا اور وہاں سے چلا گیا۔

متاثرہ خاتون نے واقعے کی فوری اطلاع ائیرپورٹ سکیورٹی کو دی، جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ائیرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں مبینہ طور پر ملزم کی قابلِ اعتراض حرکت کی تصدیق ہوئی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا