بھارت کے بنگلورو ایئرپورٹ پر کوریائی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
بھارتی شہر بنگلورو کے کیمپی گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کوریائی خاتون مسافر نے گراؤنڈ اسٹاف کے اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ واقعہ پیر 19 جنوری کو پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عفان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایئر انڈیا سیٹس (Air India SATS) میں بطور گراؤنڈ اسٹاف کام کرتا تھا۔ یہ کمپنی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ اور کارگو سروسز فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے بھارت، قومی شوٹنگ کوچ پر کم عمر کھلاڑی سے جنسی زیادتی کا الزام
خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ کوریا جانے والی پرواز کے لیے امیگریشن کلیئرنس مکمل کر کے ٹرمینل کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران ایک مرد اہلکار نے اسے روکا اور ٹکٹ دکھانے کو کہا۔
ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے چیک اِن سامان میں مسئلہ ہے اور اس سے بیپ کی آواز آئی ہے۔ اس نے خاتون کو یہ کہہ کر خوفزدہ کیا کہ اگر وہ دوبارہ عام اسکریننگ کاؤنٹر پر گئی تو وقت لگے گا اور فلائٹ چھوٹ سکتی ہے۔
الگ تلاشی کے بہانے زیادتیملزم نے خاتون کو الگ تلاشی کے بہانے مردوں کے واش روم کے قریب لے جا کر مبینہ طور پر نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا۔ خاتون کے مطابق اس نے احتجاج کیا اور مزاحمت کی، مگر اس کے باوجود ملزم نے اسے گلے لگا لیا، تھینک یو کہا اور وہاں سے چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے
خاتون نے واقعے کے فوراً بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی، جس پر اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نے الزام کی تصدیق کر دیپولیس نے ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں ملزم کا قابلِ اعتراض رویہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد افان کو گرفتار کر لیا۔
ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلورو ایئرپورٹ بھارت جنسی زیادتی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلورو ایئرپورٹ بھارت جنسی زیادتی جنسی زیادتی
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :