Jasarat News:
2026-07-24@03:58:18 GMT

پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے میچ آفیشلز اور شیڈول فائنل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے تقرر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں مقابلے شام 4 بجے شروع ہوں گے جب کہ ٹاس ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی کو تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ سیریز علی نقوی کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ سیریز کا دوسرا میچ بطور میچ ریفری ان کا 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علی نقوی نے بطور ٹی 20 میچ ریفری اپنے کیریئر کا آغاز بھی اسی قذافی اسٹیڈیم میں اپریل 2023 میں کیا تھا اور اب اسی میدان پر وہ اپنے 50ویں میچ کی نگرانی کریں گے۔

امپائرنگ کے حوالے سے بھی پی سی بی نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے معروف امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے 2 ٹی 20 میچز میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے میچ میں ان کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے امپائر آصف یعقوب آن فیلڈ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ دوسرے میچ میں احسن رضا کے ساتھ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

تیسرے اور آخری ٹی 20 میں راشد ریاض کے ساتھ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائر ناصر حسین آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق تھرڈ اور فورتھ امپائرز کی ذمہ داریاں بھی مختلف میچز میں تبدیل کی گئی ہیں۔ پہلے ٹی 20 میں ناصر حسین تھرڈ امپائر جب کہ راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ دوسرے میچ میں آصف یعقوب کو تھرڈ امپائر اور ناصر حسین کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ تیسرے ٹی 20 میں پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے امپائر طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق تجربہ کار اور بین الاقوامی معیار کے امپائرز اور میچ آفیشلز کی تقرری کا مقصد سیریز کو شفاف، منصفانہ اور آئی سی سی قوانین کے مطابق یقینی بنانا ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کو شائقین کرکٹ کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی حاصل ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں مسلسل تین میچز کی میزبانی لاہور کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران تمام انتظامات آئی سی سی کے طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ دونوں ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فورتھ امپائر کے امپائر سیریز کے کے مطابق پی سی بی آن فیلڈ پینل کے

پڑھیں:

5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے 3 سال مکمل ہونے پر پارٹی 5 اگست کو احتجاجی پروگرام پر غور کر رہی ہے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مرکزی قیادت کے اندر ابھی تک مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے باعث حتمی احتجاجی کال جاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کے احتجاج پر پی ٹی آئی کی واضح حکمت عملی اب تک سامنے نہ آسکی

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کی حامی ہیں۔ ان کے مؤقف کے مطابق پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور کارکنوں کو جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ عمران خان کی قید کے خلاف مؤثر پیغام دیا جا سکے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض سینیئر رہنما، جن میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی شامل ہیں، لاہور میں احتجاج یا کسی متبادل پروگرام کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔

بڑی احتجاجی کال پر تحفظات

پارٹی ذرائع کے مطابق متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ مہنگائی، مقدمات کے خدشات اور مسلسل احتجاجی سرگرمیوں کے باعث عوام پہلے جیسی تعداد میں سڑکوں پر آنے کے لیے تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ ہر رکن اپنے اپنے حلقے میں علامتی یا ٹوکن احتجاج کرے اور عوام کو یہ پیغام دے کہ عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی میں انتشار کھل کر سامنے آگیا، جماعت کے سیاسی کلچر پر سنگین سوالات

پارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ 5 اگست کو کسی بڑے احتجاجی پروگرام سے گریز کیا جائے تاکہ کارکنوں اور رہنماؤں کو مزید گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ احتجاج، ریلی، جلسہ یا کسی اور شکل میں ہوگا۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی تجویز پر بھی پارٹی کے بیشتر رہنما متفق نہیں جبکہ متعدد رہنما محدود یا علامتی احتجاج کے حق میں ہیں۔

9 مئی کے بعد بڑا احتجاج منظم نہ ہو سکا

پارٹی ذرائع کے مطابق 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی بڑے پیمانے پر کوئی کامیاب احتجاجی تحریک منظم نہیں کر سکی۔

26 نومبر کو خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا گیا تاہم یہ احتجاج کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کو ایکسپوز کرنے کا فیصلہ، اقبال آفریدی سے عہدہ واپس

اس احتجاج کے بعد پارٹی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں جس کے بعد پارٹی کسی بڑے احتجاجی منصوبے کا اعلان نہیں کر سکی۔ اس دوران مختلف مواقع پر ریلیاں اور مظاہرے بھی کیے گئے تاہم حکومتی اقدامات اور دیگر عوامل کے باعث وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے۔

عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل

عمران خان 5 اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے جنہیں پاکستان تحریک انصاف سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔

پارٹی کی جانب سے مختلف مواقع پر عمران خان کی صحت، خصوصاً آنکھوں کے مسائل، اہلخانہ اور وکلا سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

5 اگست کی روایت برقرار رہے گی؟

گزشتہ برسوں میں پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو مختلف شہروں میں احتجاج، ریلیوں اور پرامن مظاہروں کے ذریعے عمران خان کی رہائی کے مطالبات اٹھاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ذرائع کے مطابق اس سال بھی ضلعی سطح پر مشاورت اور تیاریاں جاری ہیں تاہم مرکزی قیادت کی جانب سے ملک گیر احتجاج یا کسی بڑے پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج علی امین گنڈاپور عمران خان کے قید میں 3 برس

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف