صدرِ مملکت نے سندھ، لاہور، پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی تقرریوں اور توسیع کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ، لاہور، پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر ایڈیشنل ججز کی کنفرمیشن اور توسیع کی منظوری دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری جبکہ 2 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی کنفرمیشن کی منظوری دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری اور 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللّٰہ خان، جسٹس ثابت اللّٰہ خان، اور جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6، 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبد الفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جن ججز کی کنفرمیشن منظور کی گئی ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم ، جسٹس ملک وقار حیدر، جسٹس سردار اکبر، جسٹس عبہر گل خان، جسٹس سید احسان، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس، جسٹس چوہدری سلطان، جسٹس تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس میاں محمد شاہ، جسٹس نسیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر کی کنفرمیشن کی منظور دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھورگی، جسٹس جان علی جنجوعہ، جسٹس نثار احمد بھنبھرو اور جسٹس علی حیدر کو بھی مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تمام تقرریاں اور توسیعات وزیراعظم کے مشورے پر کی گئیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع ہائی کورٹ کے جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے توسیع کی منظوری کرنے کی منظوری ایڈیشنل ججز کی کی منظوری دی کی کنفرمیشن پشاور ہائی ایڈیشنل جج لاہور ہائی اور توسیع اور جسٹس کو مستقل
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔