City 42:
2026-07-24@01:25:02 GMT

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

سٹی 42 : پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کی خالی سیٹوں کو پر کرنے کیلئے کوائف طلب کرلیے گئے۔ 

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ستمبر2017تک کنفرم سب انسپکٹرز کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ تمام آر پی اوز ،ڈی پی اوز متعلقہ سب انسپکٹر کے کوائف آج بھجوا دیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ سب انسپکٹرز کیخلاف انکوائریز، سزاؤں ، تعیناتی کا مکمل ریکارڈ دینے کی ہدایت کردی گئی۔ 

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ضلع یا رینج میں تعینات اہلکاروں کا بھی تفصیلی ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ 

سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔ رواں ماہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری