اسلام آباد: شریف آباد میں دکان میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد میں ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کی حالت خراب، ڈی این اے کا حصول بھی ناممکن ہوگیا
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موقعے پر موجود ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: گورنر سندھ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے حق میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر جائے حادثہ پر جمع نہ ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد دکان میں آتشزدگی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد دکان میں ا تشزدگی اسلام آباد
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔