اس وقت کراچی اور اندرون سندھ نااہل لوگوں کے قبضے میں ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں، جب آپ کی آنکھوں میں آئین کا تقدس نہیں تو عوام کیسے اس پر اعتماد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا بجٹ دیا لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں 22 میں سے 21 نشستیں پی ٹی آئی جیتی لیکن انہیں حق نہیں ملا، جب عوام کے نمائندے اور بااختیار لوگ نہیں آئیں گے تو نظام بہتر نہیں ہوگا۔ اِن کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کئی ماہ کی مشاورت کے بعد لائی گئی، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، 18ویں ترمیم ترمیم مشاورت اور اتفاق رائے سے لائی گئی، 18ویں ترمیم ایک متفقہ ڈاکومنٹ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ کی آنکھوں میں آئین کا تقدس نہیں تو عوام کیسے اس پر اعتماد کرے گی، اس وقت کراچی اور اندرون سندھ نااہل لوگوں کے قبضے میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہا کہ جا رہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔