ڈیوس: وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف اشارہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔
*ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت*
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر… pic.
پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے بورڈ آف پیس (Gaza Board of Peace) تشکیل دیا گیا۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
US President Donald Trump warmly welcomed Field Marshal Syed Asim Munir with a smile during the ceremony. Trump says Asim Munir is his favourite Field Marshal. pic.twitter.com/eBqhnruXHt
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 22, 2026اسی موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مجوزہ عالمی فورم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ اس بورڈ کے قیام کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، 59 ممالک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں شامل ہیں اور کئی عالمی رہنما اس فورم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بعد ازاں ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کردیے اور دستاویزات کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ جس کے بعد دیگر مملکت سربراہان اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چارٹر پر دستخط کردیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف چارٹر پر دستخط بورڈ آف پیس
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔