نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سٹی 42:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہوئی۔نائب وزیراعظم نے تفصیلات ایکس پیغام میں جاری کر دیں۔
اسحاق ڈار، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا میرے عزیز بھائی، ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ، آج امن بورڈ کے دستخطی تقریب کے آغاز سے قبل خوشگوار لمحات شیئر کیے ۔
نائب وزیراعظم نے کہا پاکستانی اور ترکیہ اقوام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے، یہ رشتہ دونوں ممالک کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے عزیز اور قابلِ قدر سمجھا جاتا ہے۔
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔